ابنا: پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی طالبان کی شام روانگی اور شامی حکومت کے خلاف لڑنے کے خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہس کہ پاکستان کسی بھی طور کسی بھی شخص یا گروہ کواس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ پاکستان سے دوسرے ممالک کی اندرونی لڑائی میں مداخلت کرے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان ان ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی ان رپورٹوں کے بعد سامنفے آیا ہے جن مین کہا گیا ہے کہ پاکستانی طالبان شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق یمن اور پاکستان سے ہزاروں جنگجووں کو شام میں لڑنے کےلئے بھیجا گیا ہے۔دوسری طرف شام کی فوج، دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل رہی ہے اور انہیں پے درپے شکستوں سے دوچار کررہی ہے۔شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں دہشتگردوں کا صفایا کرتے ہوئے خطرناک کیمیاوی اور زہریلے مادے برآمد کئے تھے۔ادھر یمن کے اخبار الجمہور کی رپورٹ کی مطابق دہشتگردوں کی پے در پے شکستوں کےبعد سعودی حکام نے یمنی شہریوں کو لالچ دے کر انہیں شام بھیجنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔پریس ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہےکہ پاکستانی طالبان کے سرغنوں نے کہا ہے کہ شام میں ان کے لئے اڈہ سعودی عرب اور قطر کی مدد سے قائم کیا گيا ہے۔در ایں اثنا دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد رضا رئوف شیبانی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے حامی ملکوں کی جانب سے یہ پروپگينڈہ کہ بڑی تعداد میں جنگجووں کو شام بھیجا جارہا ہے ایک نفسیاتی حربہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 441687
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی طالبان کی شام روانگی اور شامی حکومت کے خلاف لڑنے کے خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔